لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین صوفی مسعوداحمد صدیقی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیرتنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین صوفی مسعوداحمد صدیقی کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی مختصر علالت کے بعد جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔ ان کی نمازہ جنازہ آستانہ عالیہ محمد یہ صدیقیہ جماعتیہ چادریہ لاثانیہ پر ادا کی گئی ، نماز جنازہ ان کے صاحبزادے اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے پڑھائی جس میں صاحبزادہ طہور احمد ، صاحبزادہ محمد طاہر نقشبندی ، صاحبزادہ محی الدین نقشبندی ، پیر جنیداحمد نقشبندی، پیر الطاف حسین نقشبندی ، پیر الیاس قادری نقشبندی ودیگردینی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر محمد راشد نقشبندی ، پیر سید عدنان اکرم ، پیر حاجی افتخار ، مفتی حنیف قادری ، پیر فریاد حسین ، پیرمحمد طاہر نقشبندی ، پیر مختار احمد صدیقی ، پیر رفاقت حسین ، پیر محمد عاصم نقشبندی ، پیر صباح محمود، پیر محمد افتخار (سعودی عرب) ، پیر محمد رمضان نقشبندی ، محمد احسان نقشبندی ، محمد ناصر گل ، محمد ریحان نقشبندی ، مرزا احسان نقشبندی ، سید افتخار حسین نقشبندی ، محمد حامد نقشبندی ، محمد نعیم سلیم نقشبندی ، محمد مفیظ نقشبندی ، محمد آصف نقشبندی اور مرزا رضوان سمیت ملک بھر سے مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اور سینکڑوں مریدین و عقیدت مند شریک تھے۔صوفی مسعوداحمد صدیقی کی وفات پر سیاسی ، دینی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...