کشمیر کاز سے بے وفائی کرنیوالوں کااحتساب کرینگے: لیاقت بلوچ

Nov 28, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگا)قائمقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کی شہادت سے عالم اسلام عظیم مرد مجاہد سے محروم ہو گئی،سب سے بڑے پاکستانی تھے،ہندوستان کی سنگینوں کے سائے میں ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ،نعرہ کے خالق کی ساری زندگی ہندوستان کے عقوبت خانوں میں گزری، لیکن کبھی بھی لغزش نہ آئی۔ وزیراعظم عمران خان کشمیرپر تھرڈ آپشن کا حوالہ دیتے ہیں جو امریکہ کا دیا ہوا آئیڈیا ہے، سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف بھی اسی طرح کی ہی باتیں کرتے تھے کشمیرپر کسی سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیر کاز سے بے وفائی کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔جب تک ہماری گردنوں پر سر ہیں، کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں