کراچی(این این آئی) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) کراچی کے لیور ٹرانسپلانٹ سرجنز نے 29 سالہ خاتون کے جگر سے 3 کلو گرام سے زیادہ وزنی ٹیومر کو کامیابی سے نکال لیا۔مریضہ کے اہل خانہ کے مطابق ملک کے بیشتر بڑے سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں نے آپریشن سے انکار کردیا تھا۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے دی نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر جہانزیب حیدر اور ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے ٹرانسپلانٹ سرجنز کی ٹیم نے 29 سالہ خاتون کے پیٹ سے جگر کا ٹیومر نکالا۔
ٹیومر