اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جزائر سولومن کے دارالحکومت ہونایرا میں پرتشدد مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد کے خاتمے اورمشکل سے قائم ہونے والے امن کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری ایک بیان میں سیکرٹری جنرل نے ملک میں اختلافات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات اور پرامن ذرائع پر زور دیا۔
اقوام متحدہ/ تشویش
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کاجزائر سولومن میں کشیدگی پر اظہار تشویش
Nov 28, 2021