اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ پراپیگنڈا لیگ بن چکی ہے۔ جس میں بڑے جھوٹے اور ڈرامہ باز نااہل جمع ہیں۔ خاندانی غلام درباریوں کو حاضری کیلئے روز جھوٹ کا پرچار کرنا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ نے اپنے دور میں بھارتی ایجنٹوں سے مری میں خفیہ ملاقاتیں کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور وزارتِ خارجہ کو جیب میں رکھ کر بھارت کو کشمیر کے معاملے پر کھل کر کھیلنے کی اجازت دی۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا پوری دنیا کے سامنے مودی کو ہٹلر قرار دینا عمران خان کا ہی خاصہ ہے۔ معاون خصوصی سیاسی ابلاغ نے کہا کہ بھارت کو للکارنے کے معاملہ میں وزیراعظم عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
شہباز گل
نااہل لیگ میں جھوٹے ڈرامے باز‘ نااہل جمع ہیں: شہباز گل
Nov 28, 2021