نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی سرکاری تھنک ٹینک نیتی آیوگ نے ملک کی پہلی کثیر جہتی غربت انڈیکس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت نشانہ پر آ گئی ہے۔ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ پانچ صوبے غربت کے معاملے میں سرفہرست ہیں جن میں سے چار بی جے پی کی حکومت والے ہیں۔ کہیں بی جے پی کی واحد اکثریتی حکومت ہے تو کہیں ڈیڑھ دہائی پرانی مخلوط حکومت اقتدار میں ہیں۔ اترپردیش کو ان میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے جہاں کے وزیر اعلی بی جے پی کے یوگی آدیتیہ ناتھ ہیں۔ نیتی آیوگ کے جاری کردہ انڈیکس کے مطابق بہار کی51.91 فیصد آبادی غریب ہے۔ یہاں نتیش کمار کی قیادت میں بی جے پی اور جے ڈی یو اتحاد کی ڈیڑھ دہائی پرانی حکومت ہے۔ دسمبر2019 ء سے پہلے بی جے پی کے زیر اقتدار جھارکھنڈ میں42.16 فیصد آبادی غریب ہے۔ مدھیہ پردیش 36.65 فیصد کیساتھ چوتھے جبکہ 32.67 فیصد کیساتھ 5 ویں نمبر پر‘ پنجاب میں 5.59 فیصد آبادی غریب ہے۔
ریاستوں میں غربت
بی جے پی حکومت والے صوبے غریب: مودی کیلئے ڈوب مرنے کا مقام
Nov 28, 2021