نسلہ ٹاور گرانے پر توجہ زیادہ، معاوضے پر کم ہے: چیئرمین آباد

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین بلڈرز ایسوسی ایشن (آباد) محسن شیخانی نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے پر زیادہ اور معاوضے پر کم توجہ ہے۔ جو ادارے  زمین الاٹ کرتے ہیں کیا ان سے کوئی پوچھے گا؟ دستاویزات کو نہیں مانا جا رہا، کام بند کر دیں گے۔ بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ احتجاج پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ کیا ہم دہشت گرد تھے؟ کمشنر، ڈی سی، پولیس اپنی اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں کیا نسلہ ٹاور کی عمارت ایک دن میں بنی ہے۔ کیا اداروں کی کوئی ذمے داری نہیں تھی۔ عمارتوں کی اجازت ون ونڈو قائم کیا جائے۔ حکومت اور 17 این او سی دینے والوں کو پکڑا جائے۔
چیئرمین آباد

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...