تشدد میں ملوث افراد کو گرفتارکیا جائے:رانا نذیر

Nov 28, 2021

شہدادپور(نامہ نگار ) شہدادپور کے ہالا روڈ پر معمولی بات پر باگرانی برادری کے افراد نے راجپوت کالونی کے رہائشی نوجوان شاکر راجپوت کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں این سی داخل کروائی مگر پولیس ملوث افراد کو گرفتار نہ کرنے پر نوجوان کے والد رانا نزیر احمد اور ان کے بڑے بیٹے راشد علی راجپوت نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود پولیس ان کی  گرفتاری نہیں کر رہی ہے۔مزکورہ ملزمان آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں۔انھوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں