خانیوال کا ضمنی الیکشن شفاف اور پُرامن بنانے کیلئے سخت اقدامات

خانیوال (خبرنگار)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر پی پی حلقہ 206۔محمد شاہد کی زیر صدارت انتخابی ضابطہ اخلاق بارے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی‘ڈی پی او سید ندیم عباس‘ ریٹرننگ افیسر پی پی حلقہ 206تنویر الحسن‘ڈسرکٹ الیکشن کمشنر اکبرعلی‘ڈسڑکٹ ما نیٹرنگ کمشنر سید طیب زبیر،انتخابی امیدواران اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔انتخابی امیدواروں کو تشہیر‘ اخراجات‘ وال چیکنگ‘کنوینسنگ، کارنر میٹنگز، جلوس، پولنگ پراسس، قیام امن‘ سکیورٹی ایکشن اور دیگر انتخابی معاملات بارے  قانونی اگاہی فراہم کی گئی۔ ڈسڑکٹ ریٹرننگ افیسر محمد شاہد نے کہا کہ حلقہ پی پی 206 کے ضمنی انتخاب کو سو فیصد  ازادنہ۔ منصفانہ اور شفاف بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں نئے ترقیاتی منصوبہ جات کے اعلان، اجرا اور جاری منصوبہ جات کی تعمیر پر الیکشن کی تکمیل تک پابندی ہو گی۔انہوں نے کہا ریاستی وسائل و حمایت حاصل کر نے والے امیدواران کے خلاف ایکشن اور سرکاری افسران و ملازمین کا محاسبہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن