عالمی حالات  کے خطے  پرگہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں:گورنر بلوچستان 

کوئٹہ(اے پی پی) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ  تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی اور خطے کے حالات کے  ہماری سیاست، معیشت اور سلامتی پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیںقومی سلامتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بھی ملک و صوبوں کے حوالے سے بیرونی اور اندرونی چیلنجوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی سلامتی کے مسائل کے بارے میں صحیح ادراک حاصل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ  روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قومی سلامتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے شرکائ￿ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میجر جنرل سلمان معین بھی موجود تھے۔انہوں نے  کہا کہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ  مشترکہ دانش سے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے مفید اور موثر ثابت ہونگے۔گورنر بلوچستان نے کامیاب قومی سلامتی ورکشاپ کے انعقاد پر ہیڈ کوارٹر 12 کور کی کاوشوں کو سراہا۔ بعدازاں گورنربلوچستان نے ورکشاپ کے شرکائ￿ اور منتظمین میں اسناد اور یادگاری شیلڈز تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن