سندھ گورنر کپ گالف: برڈی حاصل کرنا گالفرز کے لیے بڑا چیلنج بن گیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پہلے سندھ گورنر کپ اوپن گالف چیمپئن شپ میں برڈی حاصل کرنا گالفرز کیلئے بڑا چیلنج بن گیا، کھیل کے تیسرے روز منہاج مقصود کی دو روز کی برتری، شبیر اقبال نے ختم کردی انہوں نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا۔ ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی میں گالفرز کے درمیان بازی لے جانے کی کشمکش جاری ہے، گالفرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خود گورنر سندھ عمران اسماعیل گالف کورس پہنچ گئے۔ انہوں نے گالف بھی کھیلی اور جلد ایشین گالف ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی نوید دی۔ گالف کورس کی گرین بہترین انداز میں ہے لیکن کچھ گالفرز کو یہاں اپنا اسکور بہتر کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، گالفرز کے لیے برڈی کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ لیڈنگ بورڈ پر دو روز سے قابض منہاج مقصود کی برتری شبیر اقبال نے ختم کردی، شبیر اقبال 10 انڈرپار کے ساتھ پہلے نمبر پر کھیل رہے ہیں۔
سندھ گورنر کپ گالف 

ای پیپر دی نیشن