کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہونے والی ایک تاریخی ڈیولپمنٹ کے تحت، پاک ایگرو پیکیجنگ لمیٹڈ (پی اے پی ایل)، پی ایس ایکس کے گروتھ انٹرپرائز مارکیٹ (جی ای ایم) بورڈ میں درج ہونے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ جی ای ایم بورڈ ایک لسٹنگ پلیٹ فارم ہے جو ترقی پذیر انٹر پرائزز، چاہے وہ چھوٹے، درمیانے یا گرین فیلڈ بزنس کی صورت میں ہوں،انھیں سہولت کی فراہمی اور کاروباری سرمایہ بڑھانے کی ضروریات کے لیے بنایا گیا ہے۔