راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سرل فارماسیوٹیکل کے تعاون سے معدہ اور غذائی نالیوں کی بیماریوں سے آگا ہی کیلئے پروفیسر محمد عمر وائس چانسلر آف راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی قیادت میں ہولی فیملی ہسپتال میں واک کا ہتمام کیا گیا جس میں ہولی فیملی ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شازیہ زیب، سینئر ڈاکٹر بشرا خار،ڈاکٹر تنویر حسین ،ایچ او ڈی ڈاکٹر پروفیسر خرم، ایچ او ڈی ڈاکٹر زاہد محمود،ڈاکٹر طیعب سعید اور ڈاکٹر اقصیٰ نصیر نے شرکت کی۔