اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت ) چیئرپرسن پیس و کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے گذشتہ روز صدر آزاد کشمیر سلطان محمد چوہدری سے ملاقات کی دونوں رہنماوں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہواسلطان محمود چوہدری نے مشعال حسین ملک سے یسین ملک کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ وہ ان کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیںاور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر عالمی برداری کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیامشعال ملک نے کہا کہ سلطان محمود چوہدری تحریک آزادی کی توانا آواز ہیں اور بتایا کہ انکے خاوند یسین ملک کی صحت دن بدن بگڑتی جارہی ہے دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے بھارتی مظالم میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جو انتہائی تشویش ناک ہے۔