شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی رانا وحید احمد خاں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتیں قوم باشعور ہے ،کرپٹ سیاستدانوں کی گرفتاریوں پر اپوزیشن جماعتوں کی مسترد شدہ قیادت شور شروع کردیتی ہے جو ان کی ترجیحات کو واضح کرتا ہے، احتساب کو انتقام کا نام دینے سے کرپٹ سیاستدان احتساب سے بچ نہیں پائیں گے، اپنے ایک بیان میں رانا وحید احمد خاں نے کہا کہ معیشت خراب کرنے کے ذمہ دار اپنی سیاست بچانے کیلئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نے اپنی اقتصادی ٹیم کے ہمراہ ملکی معیشت کو بدحالی سے نجات دلائی، ملک کے ماہر معیشت دان قوم کو بتا چکے ہیں کہ کس طرح گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے اب تمام معاشی اشاریئے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، تین سال کی محنت سے حکومت نے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا ہے جس کے ثمرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہو چکے ہیں ۔
احتساب کو انتقام کا نام دینے سے کرپٹ عناصر بچ نہیں پائینگے:وحید احمد
Nov 28, 2021