ملکی اداروں کیخلاف زہر اگلنے والے ٹولے کو منہ کی کھانی پڑیگی: ملک امانت علی

Nov 28, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ ملکی اداروں کے خلاف زہراگلنے والے نوازشریف ٹولے کو منہ کی کھانی پڑے گی، نوازشریف مافیا جعلی ویڈیو کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، نوازشریف مافیا ہمیشہ ملکی اداروں پر حملہ آور رہا ہے، مریم صفدر جو مرضی کرلے وہ اپنے آپ اور مفرور والد نوازشریف کو بچا نہیں سکتی۔

مزیدخبریں