خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی قومی مہم اختتام پذیر

Nov 28, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)خسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں 15 سے 27 نومبر تک جاری رہی۔ اس مہم میں 9ماہ سے 15سال تک کے تمام بچوں کو ان بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔پنجاب میں پونے پانچ کروڑ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ سیٹ کیا گیا تھا۔آگاہی مہم یونیسف کے تعاون سے چلائی گئی ۔جس میں ڈھول کی تھاپ، گاڑیوں، رکشوں میں اعلانات،گلی محلوں اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے والدین تک اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے پیغامات پہنچائے گئے۔

مزیدخبریں