لاہور(نیوزرپورٹر)این اے 133میں 5 دسمبر کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، نذر عباس، ریٹرننگ آفیسر، باسط علی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر زاہد سبحانی نے حلقے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے انتخابی مہم اور متعلقہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور انتخابات کی شفافیت کو متزلزل کرنے والے عناصر کیخلاف فوری کاروائی کی۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے حلقے کا دورہ کیا اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار چوہدری اسلم گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیااور آج ذاتی حیثیت میں وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔
این اے 133ضمنی انتخاب، ریٹرننگ افسرسمیت دیگر حکام کے اچانک دورے
Nov 28, 2021