شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری اشفاق ورک نے کہا ہے کہ حکومت کی انتھک جدوجہد اور موثر حکمت عملی سے معیشت کی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں، ملکی ترقی کی راہ میں جو لوگ بھی رکاوٹیں ڈالیں گے وہ ناکامی سے دوچار ہونگے، ن لیگ نے ملک کو معاشی طور پر ڈبودیا موجودہ حکومت ملک کے تمام مسائل بتدریج حل کررہی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری اشفاق ورک نے کہا کہ اپوزیشن کے منفی رول کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ و مسترد شدہ قیادت نے بھرپور کوشش کرکے دیکھ لی انہیں عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی۔