گگومنڈی(نامہ نگار)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی دورہ بر طانیہ کے دوران سکائوٹش پار لیمنٹ کی سپیکر الیسن جون سٹون'گلوسکو کی فر سٹ منسٹر نکولاسٹرجین'کابینہ سیکرٹری برائے صحت سکاٹ لینڈ حمزہ یوسف'سکائوٹش پار لیمنٹ کی پہلی سکھ خاتون ممبر پام گوسال سمیت سکائوٹش پار لیمنٹ کے دیگر اراکین سے ملاقاتیں 'سکائوٹش پار لیمنٹ کی گیلری میں آمد پر سپیکر سمیت تمام اراکین کی جانب سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کاشاندار استقبال'سپیکر سمیت دیگر اراکین کافی دیر تک تالیاں بجاتے رہے 'سکاٹش پار لیمنٹ کی سپیکر الیسن جون سٹون کا گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے اعزا ز میں ظہرانہ 'نکولاسٹرجین نے پنجاب میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی' چوہدری محمدسرور نے نکولاسٹرجین کو دور ہ پاکستان کی دعوت بھی دیدی جبکہ گور نر پنجاب کی ملاقاتوں کے دوران افغانستان میں امن واستحکام 'افغانستان ٗ کشمیر سمیت خطے میں امن کے لیے پاکستانی کردار سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اپنے دورہ بر طانیہ کے دوران پہلے مر حلے میں گلوسکو پہنچے جہاں گور نر پنجاب نے سکائوٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور اور دیگر کے ہمراہ سکائوٹش پار لیمنٹ کا دورہ کیا ہے۔ دورہ گلوسکو کے دوران گور نر چوہدری محمدسرور کی سکائوٹش پار لیمنٹ کی پہلی سکھ خاتون ممبر پام گوسال بھی ملاقات ہوئی ۔پام گوسال نے پاکستان میں سکھ کیموینٹی کو دی جانیوالی سہولتوں اور خصوصا کر تار پور راہدری کے منصوبے کو پاکستان کی اقلیتوں کے لیے بے پناہ محبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکھ کیمونٹی ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا دوسر ا گھر سمجھتی ہے اور پاکستان جانیوالے سکھ یاتری ہمیشہ خوشیوں بھر پیغام لیکر ہی واپس آتے ہیں۔ سکائوٹش پار لیمنٹ پہنچے سپیکر الیسن جون سٹون نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا استقبال کیا اور انکی ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال 'پاک گلوسکو تعلقات 'دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر ایشوز بارے بات چیت کی گئی اور پنجاب میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی حاصل کی چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا د نیا کو بھی جوش نہیں ہوش سے افغانستان کے حوالے سے پالیسی اختیار کر نا ہوگی۔ چوہدری محمدسرور نے گلوسکو کی فر سٹ منسٹر نے پنجاب میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ملکر چلنے کی خواہش اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جسکے لیے ہم بہت جلد آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے ۔
چوہدری محمدسرور