عدالتی حکم پرلڑکی کے اغواء اور زیادتی کا مقدمہ4ماہ بعد درج

بورے والا( نمائندہ نوائے وقت) عدالتی حکم پرلڑکی کے اغواء اور زیادتی کا مقدمہ4ماہ بعد درج ۔ تفصیل کے مطابق بستی حیدر کو ٹ کے رہائشی بشیر احمد  نے تھانہ ماڈل ٹائون پو لیس کو چار ماہ قبل درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ پرانی سبزی منڈی روڈ پر واقع مدرسہ کی انتظامیہ اور دیگر ملزمان نے وہاں زیر تعلیم اس کی تیرہ سالہلڑکی کو اغواء کر رکھا ہے جس پر تھانہ ماڈل ٹائون کی جانب سے عدم کا روائی کے باعث مغویہ کے والد نے بھاگ دوڑ شروع کی تو ملزمان نے اسے دا ر الامان منتقل کر دیا جہاں سے لڑکی اپنے والدین کے پاس ا ٓگئی اور بتایا کہ اسد شاہ ، مدثر شاہ اور انوار شاہ اسے اغواء کے بعدکئی ہفتے  زیادتی کرتے رہے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ مثبت ا ٓنے پر عدالتی احکامات کی روشنی میں چار ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
 عدالتی حکم

ای پیپر دی نیشن