کوٹ ادو (خبرنگار) میپکوملازم پر نادہندگان کا تشدد، موٹر سائیکل پر بھی ڈنڈے برسائے تفصیل کے مطابق میپکو سیکنڈ ڈویژن کوٹ ادو کی ریکوری ملازم شاہد حسین گزشتہ روز منڈی مویشی روڈ پر ناصر رحمانی کی فرنیچر مدینہ شاپ پر بجلی کے بل کی ریکوری کیلئے گیا جہاں دونوں میں توں تکرار ہو گئی تو دکاندار ناصر رحمانی نے میپکو ملازم کو پکڑ لیا اور اسے تشدد کے بعد اس کی موٹر سائیکل پر ڈنڈے چلا دیئے جس سے موٹر سائیکل کی ٹینکی کو نقصان پہنچا جبکہ ہیڈلائٹ اور میٹر بھی ٹوٹ گیا،زخمی ملازم کو ہسپتال داخل کرادیا گیا،پولیس سٹی کوٹ ادو نے ایس ڈی او واپڈا میپکو سب ڈویڑن فیصل کریم کی مدعیت میں باقیدار ناصر رحمانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
میپکوملازم