ملتان(نمائندہ خصوصی) سمیجہ آباد میں 12 سالہ بچی کہ نکاح کے بعد رخصتی کی کوشش ، پولیس نے بر وقت کاروائی کر کے رکوا دی۔ دلہا اور دلہن کے والد کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ 12 سالہ بچی کے والد جاوید نے اپنی بیٹی کا نکاح تین روز قبل 25 سالہ کامران کے ساتھ کردیا تھا جبکہ نکاح کے دوران بیٹی کی عمر 15 سال لکھوائی گئی اور ب فارم میں بچی جسکا نام اقصیٰ ہے کی عمر 12 سال درج ہے۔ لڑکے والوں کی طرف سے بے حد اسرار پر گزشتہ روز 12 سالہ اقصیٰ کی رخصتی کی جا رہی تھی جسکی اطلاح ملتے ہی تھانہ نیو ملتان کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تمام شواہد کے بعد پولیس نے دلہا کامران اور دلہن کے والد جاوید احمد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نکاح خواں کی بھی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے۔
نکاح