بچوں کوخسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: ڈاکٹر مقصود ظفر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) بچوں کو پولیو خسرہ اور روبیلا کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگانے کی مہم کا گزشتہ روز آخری دن تھا 13 روزہ مہم کے دوران تحصیل بھر میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے  صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خسرہ اور روبیلا متعدی بیماریاں ہیں جن سے بچوں میں شدید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اور بیماری بگڑنے کی صورت میں موت بھی واقع ہو سکتی ہے، والدین کا فرض ہے کہ بچوں کو ان بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔

ای پیپر دی نیشن