آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی انتہا ہوچکی ہے، آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ بانی پاکستان کے مزار پر حاضری کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر دار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھی بربریت جاری ہے اور عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لے۔سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ میں سندھ والوں کا مشکور ہوں، پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں، کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، ہندوستان میں مودی اقلیتوں پر ظلم کررہا ہے۔وزیاعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ بانی پاکستان کے مزار پر حاضری کا فریضہ دینا ہے،جذبے کے ساتھ استقبال پر شکرگزار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جارحیت اور گولہ باری جارہی ہے، ایسے خطے سے وزیراعظم ہوں جسے ایل او سی کہتے ہیں، میرا گھر ایک ہزار گز بھارتی توپوں کے سامنے ہیں اورمیں آج بھی اس ایل او سی پر چلتا ہوں۔
مقبوضہ وادی کشمیر میں بھی بربریت جاری ہے،عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کا نوٹس.
Nov 28, 2021 | 18:49