مظفر آباد(نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات ،پہلے مرحلہ میں مظفر آباد ڈویژن میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا، مظفرآباد ڈویڑن 3 اضلاع پر مشتمل ہے جس میں ضلع مظفرآباد، ضلع نیلم اور ضلع جہلم ویلی شامل ہیں۔مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کے 36 وارڈزکے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 12 نشستیں جیت کر پہلے نمبرپر آگئی ۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ8 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے پی پی تیسرے نمبر پر رہی ہے۔اعداد و شمار کے تحت غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت آزاد امیدواروں نے بھی6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔مظفر آباد ضلع میں یوسی کی 41میں سے 40 سیٹوں پر الیکشن نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری ہے ، سیٹیں 17 سیٹیں پی ٹی آئی، 16پی پی پی ، 3 مسلم لیگ ن، مسلم کانفرنس 2 ،جبکہ 2 آزاد امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی ۔نیلم ، جہلم ویلی کی 33 نشستوں پر الیکشن میں پی ٹی آئی نے 17 ، مسلم لیگ ن 8 ، پی پی پی نے 6 ، جبکہ دو آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن میں انتخابات ہوئے ہیں جس کے لیے پولنگ کا شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ مظفرآباد میں ایک ہزار 643 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جہاں 15 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ ضلع نیلم میں 529 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکا ہے، نیلم میں 243 پولنگ سٹیشز قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع جہلم ویلی میں 544 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، 4 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مظفرآباد کے حلقہ دو لچھراٹ کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے دوران لڑائی ہوئی جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔لڑائی کے بعد کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا، لڑائی تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان ہوئی تھی۔ پی پی، ن لیگ، پی ٹی آئی، جے یو آئی، مسلم کانفرنس سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کونسلر کے ممبر کیلیے 458 ،ممبر یونین کونسل کیلیے 1919 ،ممبر ٹاؤن کمیٹی کیلئے77 ،ممبر میونسپل کمیٹی کیلیے 43 جبکہ میونسپل کارپوریشن کے ممبر کیلیے 216 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے 20 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ انتخابات کیلئے مظفرآباد ،جہلم ویلی اور نیلم میں 7785 پولنگ اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کل4500 پولیس اہکار تعینات کیے گئے جبکہ حساس ترین پولنگ سٹیشن پر 4،حساس پولنگ اسٹیشن پر 3 اور نارمل پولنگ اسٹیشن پر 2 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کی 36 وارڈ میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا 12 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر برقرار میونسپل کارپوریشن کے وارد 2 سے مسلم لیگ ن کے سکندر گیلانی ، وارڈ نمبر 3 سے انجم زمان ، وارڈ نمبر 5 سے عدیل خالد اعوان وارڈ نمبر 7 سے سید کرامت گیلانی ، وارڈ نمبر 13 سے راشد قریشی ، وارڈ نمبر 14 سے شہزاد احمد ، وارڈ نمبر 16 سے ممتاز سواتی ، وارڈ نمبر 25 سے راشد اعوان زدگر ، وارڈ 26 سے ارسلان بشیر میر ، وارڈ نمبر 27 سے ندیم پلہاجی ، وارڈ نمبر 28 سے حفیظ قریشی ، وارڈ نمبر 30 سے راجہ عمیر کیانی ، پاکستان تحریک انصاف کے وارڈ نمبر 4 سے ملک عنایت ، وارڈ نمبر 6 سے ریاض احمد ، وارڈ نمبر 8 سے سید معید شاہ ،وارڈ نمبر 10 سے سید امیتیاز شاہ وارڈ نمبر 11 سے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار منیب قریشی ، ، وارڈ نمبر 15 سے طاہر حسین ، وارڈ نمبر 19 سے ذولفقار بیگ ، وارڈ نمبر 20 سے راجہ طاہر ، وارڈ نمبر 24 سے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار شیخ مقصود ، پیپلز پارٹی وارڈ نمبر 12 سے حیدر عباسی وارڈ نمبر 9 سے پیپلز پارٹی کے عمر علی ، وارڈ نمبر 29 سے عدنان جاوید ، وارڈ نمبر 31 سے خالد اعوان ، وارڈ نمبر 32 سے عاصم نقوی ، وارڈ نمبر 34 سے سردار نوید علی ، وارڈ نمبر 35 سے خرم نقوی ، وارڈ نمبر 36 سے ظہیر حسین شاہ، آزاد امیدواروں میں وارڈ نمبر ایک سے اقبال میر ، وارڈ 17 سے فضل محمود بیگ ، وارڈ 18 سے عدیل اعوان ، وارڈ نمبر 21 سے رضا شاہ بخاری ، وارڈ نمبر 22 سے عمران زرگر ، وارڈ نمبر 23 سے ملک معید منظور، وارڈ 33 سے عادل قریشی کامیاب ہوئے۔