مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)یوروپی یونین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی انہدامی کارروائیوں اور مکانات مسماری سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے "اسرائیل" سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اپنی افواج کے ذریعہ کی جانے والی تمام انہدام اور انخلا کی کارروائیوں کو روکیں۔یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ کاروائیاں صرف فلسطینیوں کی تکالیف کو بڑھا دیں گی اور کشیدہ ماحول میں اضافے کا باعث بنیں گی۔یورپی یونین نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا میں یورپی یونین کے تعاون سے چلائے جانے والے اصفی پرائمری اسکول کی مسماری کی بھی شدید مذمت کی اور بچوں کے تعلیم کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ناقابل قبول پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ مئی میں اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے بعد ان کی نقل و حرکت اور منتقلی پر عائد پابندیوں اور منتقلی کے علاوہ جبری طور پر جلاوطنی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ناقابل قبول پیشرفت اس وقت میں ہوئی ہے جب مسافر یطا میں موجود ایک اسکول کو مسمار کردیا گیا۔ اسکول کو ایک ایسے وقت میں مسمار کیا گیا ہے جب دوسری طرف مسافر یطا کے 1200 فلسطینی باشندوں کے مکانات کی مسماری اور انہیں بے گھر کیے جانے کا خدشہ ہے۔
یورپی یونین
مکانات مسماری سے فلسطینیوں کی تکالیف بڑھ گئی ہیں،یورپی یونین
Nov 28, 2022