ابوظہبی‘ ماسکو (این این آئی) متحدہ عرب امارات نے ایک مرتبہ پھر روس اور یوکرائن پر زور دیا ہے کہ جنگ کو ختم کر کے باہمی تنازعات کو مذاکرات اور سفارتکاری سے طے کیا جائے۔ یہ بات امارات کی معاون وزیر برائے امور خارجہ لانا نسیبہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اماراتی وزیر نے امن کے لیے اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا تاکہ مسائل کا حل نکل سکے۔ امارات کے حوالے سے اس سلسلے میں کہا ہم چاہتے ہیں کہ کمیونیکیشن کے ذرائع کھلے رہیں۔ ادھر روس اور یوکرائن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کیلئے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے روس نے یوکرائن سے اپنے 9 فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں تصدیق کی ان فوجیوں کو روسی سرزمین پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
روسی قیدی رہا