شکاگو (نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ فلیونول کی حامل غذائیں زیادہ کھاتے یا پیتے ہیں وہ بڑھاپے میں حافظے کے تیزی سے کمزور ہونے کی شکایت سے بچ سکتے ہیں۔ فلیونول ایسا مرکب ہوتا ہے جو مخصوص پھل اور سبزیوں میں موجود ہوتا ہے جن میں ایک قسم کی بند گوبھی، ٹماٹر، سیب، اور نارنگی شامل ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہیں پورے ہفتے میں اوسطاً سات بار یا روزانہ ایک بار ہرے پتوں والی سبزی دی گئی، ان کے دماغ کی کارکردگی میں تنزلی کی شرح 32 فی صد کم دیکھی گئی۔
تحقیق
ہرے پتوں والی سبزیاں بڑھاپے میں حافظے کو کمزور ہونے سے روک سکتی ہیں
Nov 28, 2022