شمالی کوریا کا ہدف دنیا کی طاقتور ترین ایٹمی قوت بننا ہے، کِم جونگ ان


پیانگ یانگ  (اے پی پی)شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا آخری ہدف دنیا کا سب سے طاقتور ایٹمی ملک بننا ہے۔ کم جونگ ان  نے  درجنوں فوجی افسروں کی ترقی کے حکم نامے میں دستخط کرنے کے بعد  لکھا کہ ایٹمی طاقت کا حصول ریاست اور عوام کے وقار اور ان کی خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دنیا کی طاقتور ترین ایٹمی قوت بننا ہے۔
انہوں نے   کہا کہ  ہواسانک-17 میزائل دنیا کا سب سے طاقتور سٹریٹیجک ہتھیار ہے اور یہ شمالی کوریا کی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بننے میں مدد دے گا۔ انہوں نے مزید کہا  کہ شمالی کورین سائنس دانوں نے بلیسٹک میزائل پر ایٹمی ہتھیار لے جانے کی ٹیکنالوجی میں بھی اہم پیش رفت کی ہے۔اس موقعے پر کِم جونگ نے سائنس دانوں، فوجی افسروں اور انجینیرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ دوسری جانب  شمالی کوریا کی جانب سے امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت کے حامل میزائل لانچ  کیے جانے کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے صدارتی بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کم جونگ ان 

ای پیپر دی نیشن