لاہور (این این آئی‘ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔ عمران خان سمیت دیگر پارٹی قیادت نے خطاب کیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب جلسہ قرار دیا۔ جبکہ عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز آزادی مارچ میں شرکت پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔ دریں اثنا عمران خان نے اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات پر دوبارہ گرفتار ہونے والے سینیٹر اعظم سواتی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں تشدد اور بلیک میل کرنے کی ویڈیو ان کی بیوی کو بھیجنے کی تکلیف کوکوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟۔ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی حمایت میں سینیٹرز کی اپیلوں کے 15 دن سے زیادہ گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان کیلئے بند رہے۔ وہ ٹویٹ کرتا ہے اور دوبارہ گرفتار ہوجاتا ہے‘ اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی ہوگی۔ دریں اثناءتحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد آج پارٹی کا مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔
عمران