پنجاب اسمبلی ٹوٹے گی نہ خیبر پی کے‘ پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی

Nov 28, 2022


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پی پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے اور پتلی گلی سے نکل کر بھاگ گئے۔ نہ پنجاب نہ خیبر پی کے اسمبلی ٹوٹے گی‘ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔ 
دیکھنا یہ ہے عمران  خان صدر عارف علوی کو مستعفی ہونے کا کب کہتے ہیں اور اپنے سینیٹرز کو کب مستعفی ہونے کی ہدایت دیتے ہیں۔ عمران خان پنڈی میں فلاپ شو پر شرمندگی اور خفت کو تسلیم کرے۔
فیصل کریم کنڈی

مزیدخبریں