کراچی(آئی این پی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسمبلیوں کے اس گڑے سڑے نظام سے نکلنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ہم خیرمقدم کرتے ہیں،ایسے ایوان میں بیٹھنے کا کیا فائدہ جہاں عوام کی بجائے چوروں کی بھلائی کے کام ہوتے ہو،جن اسمبلیوں میں قانونسازی ہوکے بڑے چور 12سو ارب لیکر بھاگ جائیں،سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 30 اراکین تھے جس میں چار لوٹے ہوگئے،26 اراکین اسمبلی ہیں ہم فوری استعفی دیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے اندر 4 سال میں پبلک اکانٹس کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی میمبر نہیں مقرر کیا گیا،اپوزیشن لیڈر اگر5 گھنٹے تقریر کرتا ہے تو لاہور سے جاکر گرفتار کرلیا جاتا ہے، یہ وہ اسمبلی ہے جہاں 4 سال میں کسی بھی اسٹینڈنگ کمیٹی میں اپوزیشن کا میمبر شامل نہیں کیا گیا،یہاں نہ پری بجٹ ڈسکشن اور پوسٹ بجٹ سیشن ہوتے ہیں،ایم پی ایز سے بجٹ سے پہلے نہ بعد کوئی مشاورت کی جاتی ہے،یہ اسمبلی تب کھلتی ہے جب انہوں نے اپنی چوری کرپشن کو لیگل کور دینا ہوتا ہے،سب ایم پی ایز کل سے کافی پرجوش ہیں، ہم تیار ہیں ہم مقابلہ کریں گے اس بار سادہ اکثریت سے ہم ایوان میں آکر حکومت بنائیں گے،اپنے کپتان عمران خان کا حکم آتے ہی سب مستعفی ہوجائیں گے۔
حلیم عادل
اسمبلیوں کے گلے سڑے نظام سے نکلنے کا فیصلہ خوش آئند، حلیم عادل شیخ
Nov 28, 2022