اسلام آباد (نا مہ نگار) وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کی قیادت میں وفد تیل کے معاہدے پر بات چیت کیلئے آج روس روانہ ہوگا۔ روس کے ساتھ بہتر انداز میں معاملات طے ہونے کی صورت میں پاکستان کو سالانہ 2ارب ڈالر سے زائد بچت ہو سکتی ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق روس کے ساتھ تیل کی مصنوعات کی درآمد سمیت تیل اور گیس کی بذریعہ پائپ لائن خریداری کے منصوبے پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اس سے روس سے پٹرولیم مصنوعات، خام تیل، گیس پائپ لائن منصوبے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
بات چیت