کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک آدمی کو ہلاک اور ان کے 2 بچوں کو زخمی کرنے پر مشتعل ہجوم نے پولیس کے پہنچنے سے قبل 2 مشتبہ لٹیروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔ لڑکوں نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات جاری تھی کہ ان کے 60 سالہ والد گھر سے باہر آئے، لٹیروں نے انہیں گولی مار دی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ زخمی ہونے کے باوجود دونوں نے لٹیروں پر پتھر پھینکے جس کے سبب وہ گر گئے۔ علاقہ مکین دونوں مشتبہ افراد کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے لٹیروں پر پتھروں، ڈنڈوں اور دیگر سخت چیزوں سے تشدد کیا۔ عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھائیوں کے والد اور دونوں مشتبہ افراد کی موت کی تصدیق کردی۔ مشتبہ افراد کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی جبکہ پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
کراچی/ ڈاکو ہلاک