وفاق کی تین بڑی جامعات  میں وائس چانسلرز و ریکٹرکی  مستقل تعیناتیاں نہ ہو سکیں

Nov 28, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی تین بڑی جامعات میں قواعد کے مطابق وائس چانسلرز و ریکٹر کی ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل پروسسینگ کے باوجود مستقل تعیناتیاں نہیں ہو سکیں جبکہ مذکورہ جامعات میں قائم مقام وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا عمل جاری ہے، قائد اعظم یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تا حال نہیں کی جا سکی۔ تاہم وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے چانسلر جامعہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شائستہ سہیل کو قائم مقام وائس چانسلر کیو اے یو کے اضافی چارج کی تعیناتی کے لئے سمری بھیج دی گئی ہے، آئندہ چند روز میں صدر مملکت اس کی منظوری دیدیں گے۔ دوسری جانب گزشتہ ماہ ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہو گئے تھے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سبکدوشی کے بعد سینئر ڈین پرو فیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو نگران وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔ 
تعیناتیاں

مزیدخبریں