لاہور‘ کوئٹہ‘ اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) ملک کے 36 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا۔
پنجاب کے اضلاع لاہور‘ فیصل آباد اور راولپنڈی میں مہم سات روز جاری رہے گی۔ جبکہ دیگر چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم پانچ روز جاری رہے گی۔ بلوچستان میں ای او سی کے مطابق انسداد پولیو کی خصوصی مہم کوئٹہ‘ پشین‘ قلعہ عبداللہ‘ چمن‘ مستونگ اور ژوب میں شروع ہوگی۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سال کی تیسری ذیلی انسداد پولیومہم شروع ہو رہی ہے۔ 13.5 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف ہے۔
انسداد پولیومہم
ملک کے 36 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
Nov 28, 2022