بیدیاں: چور گھر سے ڈیڑھ کروڑ کی ملکی و غیرملکی کرنسی‘ زیورات لے گئے


لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقد،ی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ جنوبی چھاؤنی کے علاقے علی ویو گارڈن، بیدیاں روڈ پر چوروں نے امام علی کے گھر میں گھس کر الماری کے تالے توڑ کرایک کروڑ 50 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی اور زیورات چوری لئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے اسلام پورہ کے علاقے میں بینک سے ساڑھے 58لاکھ روپے رقم نکلوا کر آنے والے حافظ اعجاز سے چھین لی‘ ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے رحمت بی بی کے گھر سے اسلحہ کے ذور پر 13لاکھ 20ہزار روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان، کاہنہ میں سیف اللہ سے گھر سے 11 لاکھ روپے اور موبائل فون، فیصل ٹائون  میں ڈاکٹر محمد علی سے ایک لاکھ 26 ہزار اور موبائل فون، داتا دربار میں لیاقت سے 56ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں مستقیم سے17ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقے میں ریاض سے 12ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں عمران سے 5ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں نور سے 3ہزار روپے اور موبائل فون، مستی گیٹ میں الیاس سے 2ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ چوہنگ کے علاقے میں چوروں نے سابق ایس ایچ او، سب انسپکٹر طوبی منیر کے گھر میں واردات میں کرسیاں اور میز چوری کرلی ہے۔ چوروں نے ڈیفنس سی، غالب مارکیٹ، گلبرگ اور گارڈن ٹاؤن سے 4 گاڑیاں، شفیق آباد سے رکشہ جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نواب ٹاؤن، شادمان، قلعہ گجر سنگھ، بھاٹی گیٹ، نولکھا، شیراکوٹ، چوہنگ اور مانگا منڈی کے علاقوں سے 9موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن