تحریک انصاف کا لانگ مارچ منزل پر پہنچ کر ہدف حاصل کئے بغیر ختم 


اسلام آباد (رپورٹـ: رانا فرحان اسلم) حکومت کے خاتمے اور فوری انتخابات کے مطالبے سے شروع ہونے والا تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ اپنی ہی صوبائی حکومتوں کے استعفوں کے اعلان پر اختتا م پذیر ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ منزل پر پہنچ کر ہدف حاصل کئے بغیر ختم ہو گیا۔ حکومت گرانے کا دعوی کرنے والے لانگ مارچ کا اختتام عمران خان نے اپنی صوبائی حکومتوں کے خاتمے کے اعلان سے کیا۔ لاکھوں افراد کی شرکت کا دعوی بھی حقیقت نہ بن سکا۔ پی ٹی آئی کا پنڈی جلسہ بھی سابقہ جلسوں کی نسبت چھوٹا رہا۔ خیبر پی کے اور آزاد کشمیر کے قافلے بھی ممکنہ تعداد میںنہ پہنچ سکے۔ وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ کی کامیاب حکمت عملی لانگ مارچ اسلام آباد داخل ہو سکا نہ ہی حکومت کیلئے مشکلات کا باعث بن سکا۔
لانگ مارچ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...