عوام بھگوڑے لٹیروں اور گولیاں کھا کر ڈٹے رہنے والوں کو پہچان گئے: مسرت چیمہ

Nov 28, 2022


لاہور (نوائے وقت رپور ٹ) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معزز سینیٹر کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات قابل مذمت ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کرے گی۔ عوام بھگوڑے لٹیروں اور گولیاں کھا کر ڈٹے رہنے والوں کو پہچان گئی ہے۔ راولپنڈی مارچ سے متعلق ن لیگی رہنماؤں کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ "فیس سیونگ" کی ضرورت عمران خان کو نہیں بلکہ مریم نواز کو پڑتی ہے۔ ن لیگ حکومت کی توجہ صرف اور صرف اپنے کیسز ختم کروانے اور کرپشن کا مال بنانے پر مرکوز ہے جبکہ عمران خان کے 4 سال آپ اور آپکے آباؤ اجداد کی کرپشن سے بدحال پاکستان کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوئے ہیں۔ ہم حقیقی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مسرت چیمہ

مزیدخبریں