لاہور (نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی کے مرکزی و سینئر رہنما مہر شرافت علی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے عام انتخابات کے اعلان تک جدوجہد جاری رکھے گے ملک کی بائیس کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہے کیونکہ عوام میں اب شعور آچکا ہے اور وہ جان چکے ہیں کہ عمران خان ملک کے سچے بہادر نڈر بیباک اور محب وطن عظیم لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کرترقی کی جانب گامزن کر سکتے ہیں موجودہ ظالم امپورٹڈ حکومت نے صرف خود کو ریلیف دیکر اپنے کرپشن کیسز ختم کروائے عوام کے مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں اب عوام امپورٹڈ حکومت کو مزید برداشت نہیں کرے گی انشاء اللہ عام انتخابات میں ہمارے قائد عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔