فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف سول نے کہا کہ عمران خان ملک کو مزید مشکلات میں پھنسانا چاہتے ہیں ،لیکن اس وقت ملک کی باگ ڈور مخلص اور با شعور قیادت کے پاس ہے ،جو ملک کےخلاف ناپاک سازشوں کا راستہ روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔عمران نیازی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کیا تھا اس ٹولے کی پوری کوشش ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے لیکن موجودہ حکومت نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔