لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی نئی کتاب ”القول المتین فی امر یزید اللعین“کی تقریب رونمائی میں تمام مکتبہ فکر کے جید علماءو مفتیان کرام نے شرکت کی ۔اور ایک اہم اور فکری موضوع پر کتاب تحریر کرنے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ شیخ الاسلام نے شان اہلبیت کے دفاع میں عظیم الشان کتاب تحریر کرکے ا±مت کے ذمہ ایک قرض ادا کیا ہے اور انتشار و افتراک کے تمام دروازے بند کردیئے ہیں۔ مقرررین نے کہا کہ شیخ الاسلام نے ہر نازک علمی مسئلہ پر اندھیرے میں علم و فکر کے چراغ روشن کئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایک اہم ایمانی و فکری موضوع پر تمام مکتبہ فکر کے علماءکو ایک سٹیج پر جمع ہونے پر مبارکباددی۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیت اطہار سے محبت فقط عقیدت کا معاملہ نہیں ہے، یہ ایمان کی سلامتی استحکام اور صراط مستقیم کا معاملہ ہے۔ علامہ آغا زین رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام کی کتاب علمی اعتبار سے پختہ اور مدلل ہے۔ ڈاکٹر جمیل اظہر وتھرا نے کہا کہ شیخ الاسلام کی علمی خدمت فتنوں کے اس دور میں اتحاد و اتفاق کی بارش ہے۔علامہ ولی مصطفائی نے کہا کہ کفر یزید کے مسئلہ پر شیخ الاسلام نے ہر نوع کے ابہام دور کردئے ہیں۔
اہل بیت اطہار کی محبت صراط مستقیم ہے: ڈاکٹر طاہر القادری
Nov 28, 2022