لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان پہلے اور مشاورت بعد میں کرنے کا بیان پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والی بات ہے۔ عمران خان سیاست دان کا رویہ اختیار کرتے ہوئے حکومت سے مذاکرات کریں۔ عمران خان کو لانگ مارچ میں ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس لیے آخری دن میں میڈیا ہیڈ لائن کی خاطر اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کر دیا۔ پی ڈی ایم کی اتحاد ی حکومت توایک عرصے سے کہہ رہی ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے لیے مذاکرات کر لیںیا خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرلیں۔