عمران خان اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے، مخدوم احمد محمود 

Nov 28, 2022


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ چار سالہ دور اقتدار اور اس کے بعد قوم کو سبز باغ دکھا کر ہمیشہ یوٹرن لینے والے عمران خان نے ملکی اداروں کےخلاف بیرونی قوتوں کا آلہ کار بننے تک قوم کو گمراہ کیا اور ہمیشہ ہی ناکامی کا سامنا کیا اور آئندہ بھی اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہی رہیں گے۔اپنے ایک بیان میں مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ پہلے یہ فلموں میں دیکھتے تھے گولیوں کی بارش ہو رہی ہے ہیرو بھاگا ہوا جا رہا ہے اور ساری گولیوں سے بچ جاتا ہے، اب یہ چیزیں عمران خان کے جلسوں میں بھی نظر آتی ہیں۔ عدم اعتماد کے بعد عمران خان نے سب سے پہلے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس سے خود ہی دستبردار ہو چکے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ سے بھی دستبردار ہونے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی اہل علم اور عقل رکھنے والی قوم ہے ۔

مزیدخبریں