اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان نے اپوزیشن میں کھلبلی مچادی:  افضل چیمہ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیئرمین بیت المال چوہدری افضل چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے اعلان نے نے اپوزیشن جماعتوں میں کھلبلی مچا کر رکھ دی ہے اب ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تیرہ اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی اکیلے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں اس ملک کے تمام تر مسائل کا فوری حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن