کامونکی:کرایہ دار مالکہ کے گھر سے رقم،زیورات،سامان لے گیا


کامونکی(نمائندہ خصوصی) چک لکھیا خورد کے فرحان علی سے دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو سبزی منڈی کے قریب اس سے 53ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ کوٹ احمد شاہ کی نوشابہ بی بی پشاور عرس پر گئی ہوئی تھی کہ اْسکی غیر موجودگی میں اْنکاکرایہ دار پیٹی میں پڑے ایک لاکھ 36 ہزارروپے ،پونے دو تولے طلائی زیورات،برتن اوردیگر قیمتی گھریلو سامان چوری کرکے لے گیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔دریں اثناء بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سٹی پولیس نے گیپکو سب ڈویژن نمبر1اورنمبر2کے ایس ڈی اوزعمیرظہیر اورحافظ محمد ابراہیم کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگاکربجلی چوری کرنے والے محلہ پْرانی آبادی کے محمد الیاس اورنیو ماڈل ٹاؤن کے احسان اللہ کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ سٹی پولیس نے دوران گشت محلہ دھوپ سڑی کے محمد ارشاد سے دو سو پچاس گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...