علی پورچٹھہ : نوجوان کی دریائی بیلہ سے گردن کٹی ،جلی ہوئی نعش برآمد

Nov 28, 2022


علی پور چٹھہ(نامہ نگار)علی پورچٹھہ 18سالہ نوجوان کی دریا ئی بیلہ سے گردن کٹی اور جلی لاش برآمد ، نواحی رسولنگر کا رہائشی 18سالہ نوجوان رضوان اسلم 25نومبر کو نزدیکی گائوں رکھ کلاں اپنے کزن کو موٹرسائیکل پر چھوڑنے گیا اور واپس گھر نہ آیا۔اس پر والد رانا اسلم نے پولیس تھانہ علی پورچٹھہ میں اغواکی درخواست دی جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔بعدازاں گزشتہ روز دریائے چناب بیلہ کے علاقہ میں رضوان اسلم کی تیز دھار آلہ سے گردن کٹی، جلائی گئی نعش ملی۔ پولیس تھانہ علی پور نے نعش قبضہ میں لے لیا ہے اورشناخت کے بعد فرانزک لیبارٹری کو نمونے بھجوا دئے ۔مدعی والد کا کہنا ہے کہ میرے جوان بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے میری وزیراعلی پنجاب پرویزالہی سے اپیل ہے کہ نوٹس لے کر ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

مزیدخبریں