گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ممبر نیشنل کونسل فار طب حکیم ضیا اللہ فتح گڑھی اور ڈاکٹر شوکت علی چوہدری چیئرمین سلطان طبیہ کالج نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بطور طبیب اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کرنی ہے ۔ جدیدطب کے مقابلے میں طبی نبویؐ میں آج بھی موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج موجود ہے ،حقیقت تو یہ ہے کہ نبی کریمؐکی سنت پر عمل کرنے میں کئی بیماریاں پیدا ہی نہیں ہوتیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان طبی کانفرنس کی کاوشوں سے نیشنل کونسل فارطب کی منظوری سے حجامہ سپشلائزیشن ڈپلومہ کورس کا بھی آغاز کر دیا گیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطان طبیہ کالج گوجرانوالہ کے سال چہارم کے طلبا کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خطاب کرتے ہوئے حکیم مشتاق احمدپرنسپل سلطان طبیہ کالج نے کہا کہ ہم آپکی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور آپ ہمیں ہمیشہ اپنے ساتھ پائیں گے ۔تقریب میں حکیم محمد اقبال شادوائس پرنسپل سلطان طبیہ کالج ڈاکٹر نعیم اکرم بھٹی وائس پرنسپل راجپوت ہومیوپیتھک میڈیکل گوجرانوالہ حکیم محمد زمان جعفر، حکیم رفعت اشفاق چوہان، حکیم محسن ضیا ،حکیم خواجہ محمد فاروق شافی، حکیم رانا فرید سبحانی، حکیم شاہد حامد، حکیم محمدسلیم ،حکیم طاہر ندیم بھلر،حکیم ریاض شاہد بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔