گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ کے آفس پیپلز سیکرٹریٹ حیدری روڑ پر ہواجس کی صدارت صدر سٹی میاں ودود حسن ڈار نے کی30 نومبر کو 55 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا اجلاس سے میاں ودود حسن ڈار ودیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام سٹی سیکرٹریٹ میں 30 نومبر کو 55 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ہونے والی تقریب بھرپور انداز سے منائیں گے اس تقریب میں سابقہ ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے نائب صدر سنٹرل پنجاب و سابقہ ایم این اے میاں اظہر حسن ڈار، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب عثمان ملک، نائب صدر سنٹرل پنجاب رانا عرفان، صدر ڈویژن گوجرانوالہ آصف بشیر بھاگٹ، ملک طاہر اختر اعوان، سابق ایم پی اے میاں سعود حسن ڈار شرکت کریں گے۔اجلاس میں، مہر محمد اقبال، سکندر اقبال، غلام سہیل جیلانی، تیمور ڈار،راحت محمود ورک، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سٹی منور عاصم بھٹی، سیکرٹری ریکارڈ سٹی مہر محمد منشائ، آفس سیکرٹری سٹی محمد جاوید مکھن گجر، صدر لیبر ونگ گوجرانوالہ ڈویژن اعجاز احمد چشتی اور دیگر نے شرکت کی۔